پینٹین اور ہیئر اسٹائلسٹ نینا لوٹیا کے مابین اشتراک

لاہور (پ ر) پینٹین، دنیا کی ایک مشہور شیمپو برانڈ، نے حال ہی میں معروف ہیئر سٹائلسٹ نینالوٹیا کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا۔ اعلان مقامی ہوٹل میں منعقد ایک تقریب میں کیا گیا۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ نینا لوٹیا جو کہ 25 سال سے زائد عرصے سے ہیئر انڈسٹری سے وابستہ ہیں، پینٹین پاکستان کے ساتھ مل کر پینٹین شیمپو اور دیگر مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے کام کرینگی۔ پینٹین پاکستان نے اپنے پورٹ فولیو کو وسعت دیتے ہوئے پہلی بار خصوصی ہیئر ٹریٹمنٹ تیل بشمول Oil Replacement Hammam اور Oil Replacement Night متعارف کروایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن