وفاقی حکومت اور طاہر القادری کے درمیان لانگ مارچ کے دوران ہونے والا معاہدہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت اور علامہ طاہر القادری کے درمیان لانگ مارچ کے دوران ہونے والا معاہدہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ہے۔ عدالت سے معاملے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا بدھ کے روز شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر کی گئی۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے ایک غیر ملکی شہری کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کے منافی ہے۔ مذکورہ معاہدہ وفاق کے انتظامی اختیارات سے بھی تجاوز ہے۔ صدرکی اجازت کے بغیر وفاق کو ایسا کوئی بھی معاہدہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ایک جماعت کے مطالبہ پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پورا اترنے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے مدت میں 30 دن کا اضافہ کیا گیا یہ اقدام دیگر سیاسی جماعتوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...