چیئرمین نیب ڈی جی ایچ آر کو رینٹل پاور کیس کی تفتیش سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین نیب، ڈی جی نیب ایچ آر اور ڈی جی نیب پنجاب کو رینٹل پاور کیس کی تفتیش سے روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائرکی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ خود تفتیش کی نگرانی کرے۔ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر، ڈی جی نیب ایچ آر کوثر اقبال کو رینٹل پاور کیس کی تفتیش سے روکا جائے۔ سپریم کورٹ خود تفتیش کی نگرانی کرے اور سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن