طاہرالقادری سے ملاقات، پنجاب کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے: متحدہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) متحدہ نے پنجاب کے تمام حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پنجاب میں اپنے امیدواروں کے چناﺅ کے لئے کام کا آغاز کر رہی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کے مرکز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم طاہرالقادری کی انتخابی اصلاحات کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب لانگ مارچ پر الطاف حسین کی طرف سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دینے آئے تھے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق عباسی نے اس موقع پر کہا کہ معاہدے کے مطابق اسمبلیاں 16مارچ سے قبل تحلیل کر دی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن