دوہری شہریت‘ ہائیکوٹ نے بیوروکریٹس‘ فوجی افسران کو کام سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

Jan 24, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دہری شہریت رکھنے والے فوجیوں اور بیوروکریٹس کو کام سے روکنے کے لئے درخواست جلد سماعت کے لئے منظور کر لی۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فوجی افسران اور بیورکریٹس کے پاس ملک کے اہم راز ہوتے ہیں لیکن جب یہ ریٹائرڈ ہوتے ہیں تو دہری شہریت کے باعث بیرون ملک منتقل ہو جاتے ہیں جس سے اہم راز افشا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ لہذا ارکان اسمبلی کی طرح فوجیوں اور بیوروکریٹس پر دوہری شہریت رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کام سے روکا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی باقاعدہ سماعت کے لئے 20 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔ 

مزیدخبریں