شیخوپورہ: شادی سے 2 روز قبل تاجر قتل، ساتھیوں کا پولیس کیخلاف دھرنا

شیخوپورہ + جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار) ہرن مینار روڈ پر شیخوپورہ کے تاجر سیف اللہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور اس کی جیب سے نقدی موبائل فون وغیرہ نکال کر لے گئے۔ مقتول کی دو روز بعد شادی ہونا تھی اور وہ اپنی شادی کا سامان لاہور سے خرید کر گھر جارہا تھا۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد مدینہ مارکیٹ شیخوپورہ کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لاہور سرگودھا روڈ پو پولیس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور دو گھنٹے تک لاہور سرگودھا روڈ کو بلاک کردیا تاہم پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کیا گیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ پولیس نے پانچ گھنٹے بعد مقدمہ درج کیا ہے۔ تھانہ صدر شیخوپورہ اور تھانہ سٹی بی ڈویژن پانچ گھنٹے تک حدود کا تعین کرتی رہی بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ مقتول سیف اللہ مدینہ مارکیٹ میں چوڑیوں کی دوکان کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...