میو ہسپتال میں مریدکے کی خاتون کے پیٹ سے آپریشن کے بعد 2 تولئے نکال لئے

Jan 24, 2013


لاہور ( نیوزرپورٹر) میو ہسپتال لاہور میں ساﺅتھ سرجیکل یونٹ میں 24 سالہ خاتون کے پیٹ سے کامیاب آپریشن کرکے 2 تولیئے نکال لئے گئے ہیں جو مریدکے کے نجی ہسپتال کی گائنی ڈاکٹر بچے کی ولادت کے آپریشن کے دوران پیٹ میں بھول گئی تھی۔ محکمہ صحت نے لاپروائی کی مرتکب ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میو ہسپتال میں مریدکے کی 24 سال خاتون نیلم بی بی کو بخار اور پیٹ درد کی شکایات کے ساتھ میو ہسپتال لایا گیا جہاں انکے الٹرا ساﺅنڈ کے بعد معلوم ہوا انکے پیٹ میں آپریشن کے بعد رہ جانے والے تولئے موجود ہیں جو ڈاکٹر آپریشن کے دوران پیٹ میں رکھ کر بھول گئی۔ نیلم بی بی بیٹے کی ولادت کے مسلسل دو ماہ تک پیٹ کے درد میں مبتلا رہی۔
تولئے نکال لئے

مزیدخبریں