ترکی میں سال 2013-14ءکو ”پاکستانی ثقافتی سال“ کے طور پر منایا جائے گا


اسلام آباد (اے پی پی) ترکی میں سال 2013-14ءکو ”پاکستانی ثقافتی سال“ کے طور پر منایا جائے گا اور ان دو برسوں کے دوران ”پاکستانی فلمی ہفتے“ سمیت متعدد ثقافتی تقریبات اور پروگراموں کا اہتمام کیاجائے گا۔ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ 2013ءاور2014ء”پاکستان کلچر ایئر“ کے طور پر منا رہا ہے۔ اس ضمن میں ستمبر۔اکتوبر2013ءکے دوران خصوصی ”پاکستانی فلمی ہفتے“ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی فلم ،دستاویزی فلم کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز پاکستانی سفارت خانے کے پریس اتاشی عبدالاکبر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ دریں اثناء”چوبیسواں انقرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول“ 14 سے 24 مارچ2013ءکو منعقد ہوگا۔ یہ سینما کے میدان میں پاکستانی ٹیلنٹ کے مظاہرہ کیلئے ایک مفید پلیٹ فارم ہوگا جس کے لئے خواہشمند پاکستانی فلم ڈائریکٹرز و پروڈیوسرز 5 فروری سے قبل اپنی انٹریز بھجوا سکتے ہیں۔
ترکی/ثقافتی سال

ای پیپر دی نیشن