سپرنٹنڈنٹس کسٹمز اور پرنسپل اپریزرز نے ایسوسی ایشن بنانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے

Jan 24, 2013

لاہور (خبر نگار) کسٹم سپرنٹنڈنٹوں اور پرنسپل اپریزرز نے مسائل کے حل اور گریڈ 17 میں ترقی کیلئے تنظیم سازی کے لئے پاکستان بھر میں رابطے شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ایگزامینروں، اپریزروں، پریونٹو افسران، انسپکٹروں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹوں کو گریڈ 16 ملنے سے سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل اپریزر پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ماتحت عملے کو ان کے برابر سکیل ملنے سے انتظامی مشکلات پیدا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ 17 لینے کیلئے جدوجہد شروع کی جائے گی اور سپرنٹنڈنٹ و پرنسپل اپریزر ایسوسی ایٹن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں