وارڈنز کی عدم توجہ وی آئی پی نقل و حرکت‘ صوبائی دارالحکومت میں گھنٹوں ٹریفک جام‘ ایمبولینسوں کی ”چیخ و پکار“ بھی بہتری لانے میں ناکام

Jan 24, 2013

لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت کی چھوٹی بڑی شاہراہوں سمیت متعدد اہم مقامات پر ٹریفک وارڈنز کی عدم دلچسپی اور روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور جیل روڈ سمیت جناح ہسپتال کے قریب کئی ایمبولینسز بھی بری طرح بے ہنگم ٹریفک کے باعث پھنسی رہیں جبکہ صرف وی وی آئی پی علاقوں سے ٹریفک حکام نے ٹریفک کا بہا¶ برقرار رکھنے کیلئے اضافی ڈیوٹیاں لگا دیں اور باقی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کو شہریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ مال روڈ اور جیل روڈ پر سینکڑوں گاڑیاں گھنٹوں کھڑی رہیں وہاں صرف چند ایک وارڈن ڈیوٹی دے رہے تھے باقی غیرحاضر تھے۔ 

مزیدخبریں