پاکستان فلم فیسٹیول 2013ءآج پی این سی اے آڈیٹوریم میں شروع ہوگا


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کے زیراہتمام پاکستان فلم فیسٹیول 2013ءآج سے پی این سی اے آڈیٹوریم میں شروع ہوگا۔ فلم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کےلئے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں کے مکینوں کو تفریح فراہم کرنا ہے ۔ 31 جنوری 2013ءتک جاری رہنے والے فیسٹیول میں ہر روز پاکستان کی ایک شاہکار فلم پیش کی جائے گی۔ آج شام پانچ بجے فلم ”ایک گناہ اور سہی“ پیش کی جائے گی۔ وزارت قومی ورثہ و یکجہتی نے فلمی صنعت کو بحران سے نکالنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ فلم ڈویژن کا آفس بھی قائم کیا جارہا ہے جو تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کےلئے لائحہ عمل تیار کرے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں فلم اکیڈمی کے قیام کےلئے بھی کام کیا جارہا ہے اور منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...