پاکستان اور بھارت کے تعلقات بدترین بھی ہوجائیں توفکرنہیں، ہمسایہ ملک کو بارڈر پر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوید قمر

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت کے ساتھ بھی معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں، نوید قمرنے کہا کہ موجودہ صورت حال میں مزید خرابی پیدا نہیں کرنا چاہتے، بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں تاہم اسے کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، نوید قمرنے واضح کیا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان ہمسایہ ملک کو بارڈر پرجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان کواندرونی سیکورٹی کے خدشات بھی ہیں۔ مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑی قربانیاں دیں، خطے میں استحکام کے لیے مسلح افواج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن