منگھوپیر تھانے کی حدود مشکے پاڑہ میں دستی بم حملے میں جاں بحق شخص کی شناخت صلاح الدین کےنام سےکرلی گئی ہے جب کہ زخمیوں میں ندیم اور رضوان شامل ہیں. پولیس کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق جاں بحق اور زخمی ہونےوالے تینوں نوجوانوں پرموٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا جس سے صلاح الدین جاں بحق اور ندیم اوررضوان زخمی ہوگئے. پولیس کاکہناہےکہ اصل معاملہ مکمل تفتیش کےبعد ہی سامنےآئےگا.