لاہوراورملتان کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، آوٹ ڈورزمریضوں سے بھرے ہوئےہیں لیکن ان کا علاج کرنے والے مسیحا غائب ہیں۔ ڈاکٹرز اسپتالوں کے برآمدوں اور شیڈز میں کیمپ لگاکر مریضوں کا چیک اپ کررہے ہیں لیکن پرچی پر انہیں دوا ملتی ہے نہ ٹیسٹ ہوتے ہیں ۔۔۔۔ ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کے آپریشن بھی التواء کاشکارہیں ۔ ڈاکٹرز اورمحکمہ صحت کے درمیان کشیدگی کی سزامریضوں کو بھگتنا پڑرہی ہے ۔۔۔۔۔ حکومت کاموقف ہے کہ اس نے ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات پورے کیے ہیں اب ہڑتال کاکوئی جواز باقی نہیں جبکہ ینگ ڈاکٹرزبضد ہیں کہ انہیں مزید مراعات دی جائیں