پہلا دھماکہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں کچرے کے ایک ڈھیر میں ہوا۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاراطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے تو پندرہ منٹ کے وقفے سے دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کمال خان منگھن،سب انسپکٹر اکبرحسین، دو راہ گیراور نجی کمپنی کاسیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔دھماکے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے۔دھماکے سے تین گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا جس میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔