لاہور(نامہ نگار) صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 405ٹریفک حادثات میں 8 افرادہلاک جبکہ 502 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے 318شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچایاجبکہ184افراد کوموقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔لاہور88ٹریفک حادثات میں101متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد30حادثات میں36متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان28حادثات میں29متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔