سپریم کورٹ کا این اے 19 ہری پور کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ کا حکم

Jan 24, 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ایبٹ آباد میں ضمنی انتخابات روکنے سے متعلق حکم امتناعی کی درخواست نمٹا دی جبکہ متعلقہ حلقہ میں شیڈول کے مطابق 7 پولنگ سٹیشنز پر انتخابات کا حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو شیڈول کے مطابق حلقہ این اے 19 کے 7 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا حکم دیا۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو حکم دیا کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک جاری نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں