وزراء کی کارکردگی پر عدم اعتماد، وفاقی حکومت کا کابینہ میں ردوبدل پر غور

Jan 24, 2014

اسلام آباد (فصیح الرحمن خان/ نیشن رپورٹ) اپنے کچھ وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت وفاقی کابینہ میں کچھ ردوبدل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کچھ وزراء کو نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی جبکہ کچھ جونیئر وزراء کو اہم وزارتوں کے قلمدان دیئے جائیں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق غیرمطمئن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے سخت ہدایات بھی جاری کی جائینگی۔ نئے ردوبدل میں کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزراء اور ایک وزیر مملکت کی ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔ اس وقت 20 وزرائ، 10 وزراء مملکت، 3 مشیر اور وزیراعظم کے 4 معاون خصوصی موجود ہیں۔ وزیراعظم کی ساری توجہ معیشت اور امن و امان کے معاملے پر مرکوز رہنے سے وزراء کی کارکردگی زیادہ توجہ حاصل نہ کر سکی تھی تاہم وزیراعظم اس بات سے بھرپور آگاہ ہیں کہ ٹیم کے ہر رکن کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ایک عہدیدار کے مطابق 3، 4 ماہ پہلے وزارت کی امید پر وزیراعظم سے ملنے کے خواہاں ارکان پارلیمان اب بھی ملاقات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں