چترال (نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے اروندہ گائوں میں افغان حدود سے مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ چترال میں ڈرون طیاروںکی پروازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے 95 کلو میٹر دور واقع اروندہ گائوں پاک افغان سرحدی علاقے اروندہ میں مارٹر گولے فائر کئے گئے جو کہ آبادی میں گرے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔گولے گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ اروندہ افغانستان کے صوبہ کنڑ اور نورستان کے بالکل سامنے واقع ہے جو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
افغانستان سے چترال میں مارٹر گولے فائر‘ ڈرون طیاروں کی پروازیں‘ خوف و ہراس
Jan 24, 2014