جڑانوالہ: شارٹ سرکٹ سے جھگی میں آگ لگ گئی، 14 سالہ لڑکا زندہ جل گیا

جڑانوالہ: شارٹ سرکٹ سے جھگی میں آگ لگ گئی، 14 سالہ لڑکا زندہ جل گیا

Jan 24, 2014

جڑانوالہ (نامہ نگار) چک نمبر 378 گ ب کے قریب واقع جھگیوں میں سے ایک جھگی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگی کو جلا کر خاکستر کر دیا اور اس جھگی میں موجود ایک چودہ سالہ لڑکا ذیشان  زندہ جل گیا۔ آگ کی وجہ سے محمد صدیق کی بیٹیوں کے جہیز کا سامان بھی جل کر تباہ ہو گیا۔ فائر بریگیڈ نے بڑی مشکل سے آگ بجھائی۔

مزیدخبریں