وزیراعلیٰ روڈ میپ برائے تعلیم ، رینکنگ جاری‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہلے نمبر پر آگیا

وزیراعلیٰ روڈ میپ برائے تعلیم ، رینکنگ جاری‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہلے نمبر پر آگیا

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) چیف منسٹر روڈ میپ برائے تعلیم کے اہداف حاصل کرنیوالے اضلاع کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ 97.57 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ ضلع ملتان 21 ویں پر آ گیا۔ چیف منسٹر پنجاب مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق  95.47 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ضلع خوشاب دوسرے‘ 93.10 پوائنٹس کے ساتھ ضلع جھنگ تیسرے‘ اوکاڑہ  چوتھے اور ضلع لودہراں پانچویں نمبر پر ہے۔ حافظ آباد‘ لاہور اور جہلم بالترتیب چھٹے‘ ساتویں اور آٹھویں نمبرز پر ہیں جبکہ ساہیوال نویں‘ پاکپتن گیارہویں‘ وہاڑی تیرہویں‘ بہاولپور 17 ویں‘ بھکر 19 ویں‘ ملتان 21 ویں اور خانیوال رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر ہے۔ اس رینکنگ میں جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع لیہ 29‘ رحیم یار خان 33‘ ڈی جی خان 34‘ راجن پور 35 ویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن