دبئی(نیٹ نیوز)وبائی امراض کی بجائے دل کے امراض اور فالج عرب دنیا میں سب سے بڑے امراض کی شکل میں سامنے آئے ہیں۔ طبی جریدے لینسٹ کے مطابق مغربی ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اس رجحان کی وجہ لائف سٹائل سے متعلق مسائل ہیں۔طبی ماہرین کے ایک کنسورشیم نے عرب لیگ میں شامل 22 ممالک میں صحت سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔اس وسیع تحقیق کے لئے انہوں نے 1990ء سے 2010ء تک کے طبی اعداد وشمار کا تجزیہ کیا۔اس رپورٹ کو ’’2010ء گلوبل برڈن آف ڈیزیز‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
لائف سٹائل : عرب دنیا کا سب سے بڑا طبی مسئلہ بن گیا
لائف سٹائل : عرب دنیا کا سب سے بڑا طبی مسئلہ بن گیا
Jan 24, 2014