لندن( نیٹ نیوز)ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیب کا روزانہ استعمال دماغ کو مضبوط کرتا ہے اور یادداشت بھی بہتر ہو تی ہے۔برطانیہ میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیاہے کہ روزانہ سیب کا جوس پینے سے ذہنی عارضہ لاحق نہیں ہوتا اور دماغی کمزو ی دور ہو تی ہے۔ تحقیق میں یہ بتا یا گیا ہے کہ سیب کا مستقل استعمال ذہنی تنا و اور دبا ؤ کو بھی دور کرتا ہے ۔