پولیو مہم کے لئے بھارت سے منگوائے مارکروں کی سیاہی بھی ناقص نکلی

پولیو مہم کے لئے بھارت سے منگوائے مارکروں کی سیاہی بھی ناقص نکلی

لاہور( این این آئی) پولیو مہم کے دوران بچوں کے ہاتھ پر نشان لگانے کیلئے فراہم کی جانیوالی سیاہی ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، بھارتی ساختہ انمٹ قرار دی جانیوالی سیاہی کچھ ہی دیر کے بعد غائب ہو جاتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پولیو مہم کے دور ان پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کے ہاتھ کی انگلی پر نشان لگانے کیلئے بھارتی ساختہ مارکر فراہم کیا گیا تاہم یہ مارکرز پیکنگ کے دوران ہی لیک ہو گئے ۔ پولیو ورکرز کے مطابق قطرے پلانے کے بعد بچوں کی انگلی پر مارکر کے ذریعے لگائی جانیوالی سیاہی انتہائی ناقص ہے جو سوکھنے کی بجائے مزید پھیل جاتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...