راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نوید اقبال نے نبوت کی جھوٹی دعویدار ی کے مقدمے میں گلزار قائد راولپنڈی کے رہائشی اور برطانیہ پلٹ پاکستانی اصغر کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا سنا دی ، اصغر کیخلاف 22 ستمبر 2010ء کو تھانہ صادق آباد میں حفیظ اعوان نامی شخص کی مدعیت میں 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا اس مقدمے کی سماعت 3 سال سے جیل میں ہوتی رہی ۔ ملزم پر الزام تھا اس نے اپنے وزٹنگ کارڈ پر قابل اعتراض تحریر کنندہ کرائی ہوئی تھی۔