راولپنڈی: نبوت کے جھوٹے دعویدار برطانیہ پلٹ شخص کو سزائے موت

راولپنڈی: نبوت کے جھوٹے دعویدار برطانیہ پلٹ شخص کو سزائے موت

Jan 24, 2014

راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل  سیشن جج راولپنڈی  نوید اقبال نے  نبوت کی  جھوٹی دعویدار ی کے مقدمے میں  گلزار قائد  راولپنڈی کے رہائشی اور برطانیہ پلٹ پاکستانی اصغر کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا سنا دی ، اصغر کیخلاف 22 ستمبر 2010ء کو تھانہ صادق آباد میں  حفیظ اعوان  نامی شخص  کی مدعیت  میں  295 سی کے تحت مقدمہ  درج کرایا  گیا تھا اس مقدمے کی سماعت 3 سال سے جیل  میں  ہوتی رہی ۔  ملزم پر الزام  تھا اس نے  اپنے وزٹنگ کارڈ پر قابل اعتراض  تحریر کنندہ کرائی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں