سبی: 5 سالہ ہندو بچی سے زیادتی اہل علاقہ کا مظاہرہ‘ عیسائی ملزم گرفتار

سبی)آئی این پی ) سبی مسجد روڈ ہندو محلہ کی پانچ سالہ بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد روڈ ہندو محلہ سے پانچ سالہ بچی (ا) دکان سے چیزیں خریدنے کے بعد گھر جارہی تھی کہ نامعلوم شخص اسے زیردستی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر تشویشناک حالت میں پھینک کر رفوچکر ہو گیا۔ ہندو برادری نے بچی کے ساتھ زیادتی کی خبر ملتے ہی کاروبار بند کرکے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا بچی کو ریفر کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے سنی ولد ناصر مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...