باجوڑ ایجنسی میں سلارزئی قبائل کا گرینڈ جرگہ، کسی عسکریت پسند کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ

Jan 24, 2014

باجوڑ ایجنسی (آئی این پی) سلارزئی قبائل کے گرینڈ جرگہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی عسکریت پسند کو اپنے علاقے میں پناہ نہیں دیں گے، پناہ دینے والوں کو 20لاکھ روپے جرمانہ، علاقہ بدر اور مکانات نذر آتش کئے جائینگے، سلارزئی قوم نے ہمیشہ امن کیلئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دینگے۔ اس حوالے سے قبائلی عمائدین کا صدر مقام خار میں گرینڈ جرگہ ہوا، اس موقع پر باجوڑ کے پولیٹکل اسسٹنٹ سید عبد الجبار شاہ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل میر آمیر علی، اسسٹنٹ پولیٹکل اسسٹنٹ خار اسد سرور، تحصیلدار سردار یوسف، سلارزئی قبائل کے عمائدین ملک محمد یونس، ملک محمد یار، انورزیب خان، ملک میاں مسعود جان، ملک محمد نواز خان، ملک عبدالناصر، ملک زیارت گل اور دیگر بھی موجود تھے ۔ جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ،کمانڈنٹ باجوڑسکاوٹس کرنل میر آمیر علی نے کہاکہ سلارزی قبائل نے اپنے علاقے میں حکومتی عملداری اور امن کی بحالی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلارزی قبائل نے ایک ایسے وقت میں جب ایجنسی میںعسکریت پسندوں کے سرگرمیاں اپنی پوری عروج پر تھے نے اپنی مدد آپ کے تحت عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر اپنے علاقہ کو عسکریت پسندوں سے صاف کرنے اور علاقہ میں حکومتی عملداری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو سلارزی قبائل کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری پر فخر ہے۔

مزیدخبریں