وزیرستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے، سازش ناکام بنائینگے: رانا ثناء اللہ

Jan 24, 2014

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بنوں اور ڈی آئی خان جیل سے فرار ہونیوالے قیدی پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں‘ جیل توڑنے والے قیدی عام نہیں بلکہ دہشت گرد تھے‘ خیبر پی کے حکومت بتائے کہ فرار ہونیوالوں میں سے کتنے قیدیوں کو گرفتار کیا‘ آر اے بازار اور پنجاب کے دیگر مقامات پر ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کافی کامیابی مل رہی ہے‘ پنجاب میں کوٹ لکھپت‘ اڈیالہ اور سنٹرل جیل ملتان میں دہشت گرد قیدی موجود ہیں اسی لئے وہاں سکیورٹی کو فول پروف کر دیا گیا ہے‘ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ مفرور دہشت گردوں کو گرفتار کرنا خیبر پی کے حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کریگی۔ ضرورت پڑی تو دہشت گردوں کے خلاف دیگر مقامات پر بھی آپریشن کیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں