2015ء میں پاکستانی معیشت کی شرح ترقی 3.3 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آئی ایم ایف  نے 2015ء  میں عالمی  معیشت کے بارے میں  رپورٹ  جاری کر دی ہے۔  رپورٹ کے مطابق  ترقی یافتہ ممالک میں اقتصادی  ترقی کی شرح بڑھے گی۔ 2015ء  میں معاشی  ترقی گزشتہ اندازے سے 0.07  فیصد زیادہ ہو گی۔ 2015ء  میں اقتصادی  ترقی 4.8 فیصد ہو گی۔ یہ ترقی  ابتدائی  اندازے  سے 0.03 فیصد کم ہے۔  چین 7.3 فیصد کے حساب سے ترقی کرے گا۔  امریکہ کی معاشی  ترقی بھی اندازے سے زیادہ رہے گی۔  پاکستان، افغانستان اور مشرق وسطیٰ  میں اقتصادی  ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...