قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، مسلح افواج سے تعاون کرینگے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ / نیوز ایجنسیاں) پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے فرائض کی ادائیگی کے لئے مسلح افواج سے تعاون کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیر خزانہ کو ائرفورس کی ضروریات سے متعلق آگاہ کیا۔ ائرچیف نے وزیر خزانہ کو ائرفورس کی ترقیاتی ضروریات کے بارے میں بریف کیا اور جاری تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کی موجودہ حکومت دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ وزیرخزانہ سے پاکستان میں سویڈن کے سفیر ٹومس روسینڈر نے ملاقات کی اور دو طرفہ  تعلقات بالخصوص  اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...