شفا بخش وٹامنز(معدنیات اور امینو ایسڈز)

Jan 24, 2015

ڈاک ایڈیٹر

وٹامنز کو درست مقدار میں باقاعدگی سے لیا جائے تو جسم چست و توانا رہتا ہے۔ قوت حیات‘ توانائی‘ نشوونما اور لمبی عمر میسر آتی ہے۔ وٹامنز مختلف غذائوں میں پائی جاتی ہیں۔ انکی کمی یا نامناسب طریقے سے لینا کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔ ہر وٹامن جسم میں ضروری اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام وٹامنز کا حیاتیاتی کردار مختلف ہوتا ہے‘ انکی کیمیائی ساخت بھی مختلف ہوتی ہے۔ غذائوں میں انکی مقدار بھی مختلف ہوتی ہے لیکن انفرادی طور پر کوئی بھی وٹامن مؤثر طریقے سے اپنا کردار ادا نہیں کر سکتی جس کیلئے اسے دوسری وٹامنز کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں گروپ کی صورت میں حاصل کرکے ان سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ‘ اس کیلئے ایچ کے باکھرو کی کتاب ’’شفا بخش وٹامنز‘‘ کا مطالعہ انتہائی ضروری نظر آتا ہے جس میں انہوں نے ہر وٹامن کے کردار اور اسکے حصول کے ذریعے کا تفصیلی تذکرہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے معدنیات اور امینوایسڈز کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ 200 صفحات پر مشتمل یہ کتاب تخلیقات 6 بیگم روڈ لاہور نے شائع کی ہے جس کی قیمت 300/- روپے ہے۔ (تبصرہ: سلیم اختر)

مزیدخبریں