شاہ عبداللہ بڑے بھائی کی طرح تھے، انتقال پر تعزیت کیلئے جانے کی اجازت دی جائے مشرف کی وزارت داخلہ کو درخواست

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ میرے بڑے بھائیوں کی طرح تھے، انہوں نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، میرے دور حکومت میں ہر معاملے میں میری معاونت کی۔ اسلامی دنیا کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ خادم الحرمین شریفین کی حیثیت سے انہوں نے اللہ کے گھر کے مہمانوں کیلئے جو زبردست سہولتیں فراہم کیں ان پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مزید برآں صباح نیوز کے مطابق مشرف نے سعودی عرب جانے کیلئے وزارت داخلہ کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں اس لئے اجازت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...