بھارت فروری میں 20 ہزار پاکستانیوں کوطویل مدتی ویزے دیگا: ہندوستان ٹائمز

نئی دہلی (آن لائن) بھارت فروری میں 20 ہزار پاکستانیوں کو طویل مدتی ویزے دیگا۔ بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق بھارت میں قیام کرنے والے 20 ہزار پاکستانی سندھیوں کو بھارتی حکومت طویل مدتی ویزے یا شہریت دینے جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے سب سے بڑے شہر اندور میں 19سے20فروری کو اس سلسلے میںایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں مرکزی حکومت ان 20 ہزار پاکستانیوں میں ویزے یا شہریت تقسیم کر یگی۔ اندور میں سندھیوں کی کثیر تعداد پاکستان سے مستقل طور پر بھارت منتقل ہو چکی ہے اور وہ بھارتی حکومت سے طویل مدتی ویزے اور شہریت کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن