اٹک پٹرولیم میں گھپلوں کا انکشاف اوگرا نے جرمانہ کرکے معاملہ دبا دیا ایف آئی اے نے ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کا کرایہ رعایت کی مد میں وسیع پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق پٹرول سپلائی میں قومی خزانے کو 70 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ احمد رضا پٹرولیم نے اٹک پٹرولیم سے 7 لاکھ 51 ہزار لٹر پٹرول منگوایا تھا جس میں سے اس نے 7 لاکھ 11 ہزار لٹر آئل غیر قانونی طور پر 5 دیگر پٹرول کمپنیوں کو بیچا، دوسری طرف اوگرا افسران نے 70 لاکھ کی کرپشن پر 4 لاکھ جرمانہ کرکے معاملے کو دبا دیا تھا۔ ایف آئی اے نے اٹک پٹرولیم کیخلاف اوگرا کی تحقیقات کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔ چیئرمین اوگرا سے 2011ء سے اب تک کی تمام تحقیقات کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔
اٹک پٹرولیم / گھپلے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...