توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے چین پاکستان میں دو سویلین جوہری ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے : اکانومسٹ

لندن (آئی این پی )برطانوی جریدے ”اکانومسٹ “ نے کہاہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند دکھائی دیتی ہے، پاکستان کو جوہری بم حاصل کرنے میں چین سے مدد ملی ، چین سب سے زیادہ فوجی سازوسامان پاکستا ن کو فراہم کرتا ہے، توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد کےلئے چین دو سویلین جوہری ری ایکٹر پاکستان میںتعمیر کر رہا ہے،چین ایشیا بھر میں اپنی رسائی کو وسعت دے رہا ہے،بندرگاہوں، پائپ لائنوں، سڑکوں اور ریلوے کے نیٹ ورک جیسی چینی منصوبہ بندی میں پاکستان مرکزی حیثیت رکھتا ہے جو مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس لانے میں مدد دے گا۔برطانوی جریدے امریکہ کے جرمن مارشل فنڈ پر ایشیا کے ماہر انڈریو سمال کی لکھی گئی کتاب کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چینی حکومت پاکستان کے منصوبوں کے لیے اربوں ڈا لر خرچ کر رہا ہے۔ چین کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے پیچھے جوازملک کومستحکم بنیا دوں پر کھڑا کرنا ہے۔ماو¿ دور سے پاکستان کی دوستی کے سفر کا آغاز بھارت سے حریفانہ جذبات سے شروع ہوئے ۔ چین کو سرحدپار سے عسکریت پسندی کے خطرات ہیں۔چین کاگزشتہ ماہ پشاور سانحے پر پاکستان سے فوری تعزیت کوئی روایتی اشارہ نہیں تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل اور پرا من تعلقات بعض اوقات اس حکومتی استعارے پر یقین کراتا ہے کہ ان کا بندھن اوردوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔ چین پاکستان میںسیاسی، سلامتی یا اقتصادی شعبے سمیت ہر ایک چیز کے بارے بہتر جانتا ہے جو دوطرفہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔مصنف نے پاک چین تعلقات پر چھ سال تحقیق کی۔ انہوں نے لکھا کہ امریکی اثر رسوخ کم ہوتے ہی چین نے قدم بڑھا دیئے۔ چین پاکستان پر اتنی بھاری سرمایہ کا جواز پاکستان میں استحکام لانے کی دلیل پیش کرتا ہے یہی جواز امریکا بھی پیش کرتا ہے مگر اوباما اس کو متاثر کن انداز میں نہ کرسکا۔چینی اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کی صلاحیتوں سے پر امید ہیں۔
اکانومسٹ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...