بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق نظام سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی نکل جانے کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیئہ میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ۔ فرنس آئل کی کمی کے باعث مظفر گڑھ کے چار پیداواری یونٹس تاحال بند ہیں جبکہ باقی دو یونٹس بھی ریزرو تیل پر چل رہے ہیں جو کل تک ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح اوچ پاور ون اور اوچ پاور ٹو بھی ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکے۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے لیسکو سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے شیدول بنانے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے اور اب نیشنل گرڈ بند کر کے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی جس کے دورانیئہ کا لیسکو کو بھی علم نہیں ہوتا۔ لاہور میں بجلی کی بندش کا دورانیئہ بارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن پھر بے قابو ہوگیا بجلی بندش کا دورانیئہ پندرہ گھنٹے تک پہنچ گیا
Jan 24, 2015 | 13:36