امریکی صدر اوباما کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے اور کئی سڑکوں کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے،،جبکہ دارالحکومت کے کئی بازار ریت کی بوریاں رکھ کربند کیے گئے ہیں دہلی میں صدر اوباما کی آمد کے موقعے پر 15 ہزار سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں،ان کیمروں کے کنٹرول رومز میں امریکی سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جہاں وہ بھارتی حکام کے ساتھ ان کیمروں کی فوٹیج کی نگرانی کریں گے۔جبکہ پریڈ کی جانب والی سڑکیں تقریباً ایک ہفتے سے بند ہیں اور سکیورٹی اہلکار ایک ایک انچ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صدر اوباما کی سکیورٹی ٹیم نے بھارتی حکام سے پریڈ ایونیو کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں بھی فضائی حدود بند کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا ہے کیونکہ تقریب میں بھارتی فضائیہ کے جنگی جہازوں کا فلائی پاسٹ بھی شامل ہوتا ہے۔ اوباما دہلی کے فائیو سٹار ہوٹل موریا شیرٹن میں قیام کریں گے۔ یہ ہوٹل امریکی صدور کا پسندیدہ رہا ہے اور سابق صدر بل کلنٹن اور جارج بش نے بھارت کے دورے کے دوران اسی ہوٹل کا انتخاب کیا تھا اور خود صدر اوباما نے 2010 میں بھارت کے دورے کے دوران اسی ہوٹل کو ترجیح دی تھی بھارتی وزیراعظم کی سکیورٹی پر دنیا میں سب سے زیادہ پیسے خرچ کیے جاتے ہیں،، تاہم امریکی صدر اوباما کے بھارت دورے کے دوران سیکیورٹی اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں