کراچی کے جناح اسپتال میں ایپملائزایکشن کمیٹی اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے الاؤنس نہ ملنے کیخلاف احتجاج کیا،پیرامیڈیکل سٹاف نے اوپی ڈی میں کام بند کردیاجس کے باعث مریضوں کوشددی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جناح ہسپتال میں ایپملائزایکشن کمیٹی اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے پراحتجاجی ریلی نکالی ،جس میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال ہے، اگردوروز میں ان کے مطالبات منظورنہ کیے گئے تووہ مکمل ہڑتال کریںگے جس کی ذمہ دارحکومت ہوگئی،پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث اندرون سندھ اور کراچی کے مختلف اضلاع سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن