مصرمیں حکومت کے خلاف احتجاج میں اخوان المسلمون کے مظاہرین اور مقامی رہائشیوں کے درمیان تصادم میں ایک طالبہ جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے

Jan 24, 2015 | 16:50

مصرکی بندرگاہ میں اخوان المسلمون کے سیاسی دھڑے فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے میں سینکڑوں طلبہ بھی شریک ہوئے،،مظاہرین  نےفوجی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی  کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےپولیس نے آنسو گیس استعمال کی، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک طالبہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،،اخوان المسلمون  نے الزام عائد کیا ہے کہ  سکیورٹی فورسز نے طالبہ کوفائرنگ کرکے ہلاک کیا،دوسری جانب اسکندریہ میں سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں مظاہرین اور مقامی آبادی کے درمیان ہوئی ہیں

مزیدخبریں