کراچی ميں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے دہشت گردی ميں ملوث مدارس کی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کيا ہے ،ساتھ ہی مدارس پر پابندی کے خواہش مندوں کو کھلا چيلنج بھی دے ڈالا ۔منور حسن نے کہا کہ سکيولر طبقہ جان لے کہ غازی علم دين شہيد کا مقدمہ قائد اعظم محمد علی جناح نے لڑا تھا ان کا کہنا تھا کہ نواز شريف توہين رسالت صلي اللہ عليہ وسلم پر خاموش ہيں،علماء کو حکمرانوں کے خلاف فتوی دينا چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ پيٹ پر پتھر باندھنے والوں نے وسائل سے مالا مال نيٹو افواج کو شکست دے دی ۔
سابق امير جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا ہے کہ جس کسی ميں دم ہے مدارس پر پابندی لگا کر ديکھ لے، پيٹ پر پتھر باندھنے والوں نے وسائل سے مالا مال نيٹو افواج کو شکست دے دی
Jan 24, 2015 | 18:34