کراچی میں جامعہ بنوريہ سائٹ ميں مفتی نعيم سے ملاقات کے بعد پريس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ سیعد کا کہنا تھا کہ اکیس ویں ترميم امتيازی قانون ہے، مدارس کے حوالےسے قانون سازی کی جائے مدارس ميں دينی تعليم دی جاتی ہے،انھوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہيں اور رہيں گيں مدارس کے نصاب ميں تبديلی مغرب کی خواہش ہے اس موقع پر مفتی محمد نعيم نے کہا کہ ستاون اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مدينہ منورہ ميں جاکر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور يہ باور کرانا ہوگا کہ نبی صلی اللہ عليہ وسلم،کی شان ميں گستاخی کرنے والوں کو کبھی معاف نہيں کيا جائے گا ہرداڑھی رکھنے والے کو دہشت گرد نہ کہا جائے.
کیمرہ مین نعمان سیعد کے ساتھ محمد عرفان وقت نیوز کراچی
امير جماعۃ دعوۃ حافظ محمد سعيد کا کہنا ہے کہ نبی کريم صلی اللہ عليہ وسلم کی شان ميں گستاخی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، پاکستان ميں ہونے والی دہشت گردیوں ميں بھارت ملوث ہے
Jan 24, 2015 | 18:41