تھر پارکر (نامہ نگار) تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 4بچے جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔مختلف علاقوں میں بنیادی صحت کے مراکز میں سہولیات کے فقدان کے باعث بچوں کے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔