لاہور/ راولپنڈی (کامرس رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے۔ شہر میں رواں ماہ کے دوران سوائن فلو کے مجموعی طور پر 59 کیسز سامنے آئے ہیں۔ راولپنڈی میں سوائن فلو سے راولپنڈی میں ہلاکتوں کی تعد اد 8 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہسپتالوں سے ویکسین بھی غائب ہو گئی ہیں جس سے مریضوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل کی زیرصدارت صوبے میں ایچ ون، این ون سیزنل انفلوئنزا کی صورتحال اور مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے خصوصا لاہور، ملتان اور راولپنڈی ڈویژن میں H1,N1 سیزنل انفلوئنزا کی صورتحال اور ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
راولپنڈی میں سوائن فلو سے خاتون ہلاک لاہور میں مزید 3 مریض سامنے آگئے مشیر صحت کی زیرصدارت اجلاس
Jan 24, 2016