اسرائیلی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی لڑکی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے نوجوان فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مغربی کنارے کے علاقے اناطوط میں اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے 13 سالہ فلسطینی لڑکی کو شہید کردیا۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ لڑکی نے سکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملے کرنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی ماری گئی۔ فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شدید زخمی ہوگئی اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

ای پیپر دی نیشن