لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں تازہ ترمیم کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے۔ ان کی طرف سے یہ رٹ سردار لطیف خان کھوسہ نے دائر کی ہے۔ میاں منظوراحمد وٹو نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ آرڈیننس اُس وقت آیا ہے جب سپیشل سیٹوں کا نوٹیفیکیشن بھی ہو چکا ہے اورکاغذات نامزدگی آنے کے علاوہ کاغذات نامزدگی بھی داخل ہو چکے ہےں اس آرڈیننس میں حکمرانوں کی بدنیتی شامل ہے ۔
منظوروٹو نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی
Jan 24, 2016