بیرون ممالک نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعینات کا آغاز کل سے ہونے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی جانب سے بیرون ممالک نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کا باقاعدہ آغاز (پیر) کل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 31 مارچ تک مکمل کر لیا جائیگا۔ 

ذرائع کے مطابق کہ بیرون ملک گریڈ 17 سے 19 کی 18 آسامیوں پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی مسابقتی عمل کے ذریعے کی جائیگی۔ آئندہ ہفتے (پیر کو) اشتہار اخبارات میں دیا جائیگا، مسقط، جدہ، سیول، بار سلونا، ریاض، دبئی ، ابوظہبی، بغداد، ایتھنز، دوہا، نیویارک، مانچسٹر، میلان، کوالالمپور اور کویت میں ابتدائی طور پر دو سال کیلئے تعیناتی ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد کی جائیگی۔ امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ این ٹی ایس کے بجائے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن