ناراض بلوچوں سے رابطے کیلئے جلد جرگہ تشکیل دیں گے: ثناء اللہ زہری

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے مثبت سوچ کے ساتھ بلوچستان اور ملک کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ وہ بحیثیت وزیراعلیٰ بھی عوام سے رابطوں کو مستحکم کریں گے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹروں میں صوبائی کابینہ کے اجلاسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ عوامی نمائندوں اور بیورو کریسی کے ساتھ صوبے کے تمام علاقوں کا دورہ کرکے مسائل سے آگاہی اورانکے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبے کے وسیع ترمفاد اور ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے کلب کے صدر شکیل انجم کی قیادت میں یہاں ان سے ملاقات کی۔ سینیٹر آغا شہباز درانی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ جنرل سیکرٹری عمران یعقوب تھیلو اور فنانس سیکرٹری چودھری اسحاق وفد میں شامل تھے۔ کوئٹہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے قیام کے منصوبے کا بھی جلد آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایران، افغانستان کی سرحد پر مزید تجارتی مراکزکا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے تجارت میں اضافہ ہوگا اور سرحدی علاقوں کے عوام کو اسکا براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دیکر بلوچستان کے ذریعے ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کوفروغ دیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو بتایاکہ ناراض لوگوں سے رابطے کیلئے جلد ایک جرگہ تشکیل دیکر مفاہمتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائی

ای پیپر دی نیشن