لاہور(کامرس رپورٹر)ایم سی بی ساو¿تھ ایشین فیڈریشن آف اکاو¿نٹنٹس (SAFA) کانفرنس 2016ءکو سپانسر کرے گا اس موقع پر جنوبی ایشیا کے مالیاتی اور اکاﺅنٹنٹسی کے ماہرین شرکت کرےں گے اور خطے میں موجود مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔دو روزہ سافا کانفرنس 2016 لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں 29-30 جنوری کو ہوگی جس کا انتظام انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس نے کہا جبکہ کانفرنس کا موضوع ”جنوبی ایشیا۔مواقع کی راہداری“ ہے۔کانفرنس میں پاک چین اقتصادی راہداری ، پانی، توانائی، مالیاتی اور انتظامی گورننس، تجارتی اور کاروبار حوالے سے جنوبی ایشیا میں مواقع پر سیشن ہوں گے۔ ایم سی بی بینک کے ترجمان نے کہا کہ اتنی اہم کانفرنس کے انعقادکو اسپانسر کرنا ایم سی بی بینک کے لیے باعث فخرہے۔
دو روزہ سا¶تھ ایشیئن اکاﺅنٹنٹس کانفرنس لاہور میں ہوگی، ایم سی بی سپانسر کرے گا
Jan 24, 2016