مسلم لیگ ن حکومت کو 5 ماہ ہماری فرم نے خدمات دیں، اقوام متحدہ کو 50 لاکھ ڈالر دئیے جانے کا علم نہیں: مارک سیگل کے بیان کی کاپی جاری

Jan 24, 2016

راولپنڈی/ واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صحافی مارک سیگل نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے لابئیسٹکے طور پر رجسٹریشن کرائی خدمات نہیں دیں،2007کے بعد حکومت پاکستان سے کوئی رقم وصول نہیں کی ، تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو 50لاکھ ڈالر دینے کا علم نہیں، دوسری کتاب میں پرویز مشرف کی دھمکیوں کا ذکر کیا۔ بے نظیر بھٹو ای میل کے 3 مختلف ایڈریسز استعمال کرتی تھیں، مشرف کی دھمکی اور فونز کال کے وقت عینی شاہد بھی موجود تھی۔ مارک سیگل کے بیان کی کاپی جاری کردی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کےلئے ایف آئی اے نے مجھ سے رابطہ کیا۔ میں پیپلز پارٹی کا لائیبسٹ تھا آصف زرداری کا نہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت کو 5 ماہ ہماری فرم نے خدمات دیں۔

مارک سیگل

مزیدخبریں